بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

163

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول  کے قریب وادی  لیپہ پربلااشتعال فائرنگ، 2خواتین اوربچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول پر وادی لیپامیں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 2خواتین اوربچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سے مارٹرگولوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں  کااستعمال کیاگیا ۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارت کےسینئرسفارتکار کودفتر خارجہ طلب کرکے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایااوربھارت پر زوردیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے کیونکہ اس کے اس طرح کے اقدامات خطے کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔