پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن بحال کردیا

378

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد آج صبح 9 بجے چین کے شہر ارمچی سے 40 پاکستانی شہریوں کو لے کر ساؤدرن چائنا ایئر کی پرواز ’سی زیڈ 6007‘ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن بند

اسلام آباد ائرپورٹ پر چین سے پہنچنے والے تمام مسافروں کی سخت اسکریننگ کی گئی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا۔

خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے پاکستان نے 29 جنوری سے 2 فروری تک چین کے لیے اپنے تمام فضائی آپریشن بند کردیے تھے۔