پاکستان کا چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن بند

448

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نے چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن بند کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چین کے لیے فضائی آپریشن 2 فروری تک معطل کردیا گیا ہے۔

2 فروری کو پاکستان جائزہ لینے کے بعد فضائی آپرشن سے متعلق فیصلہ کرے گا۔