گندم بحران،اسمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران برطرف

427

حکومت نے گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران کو برطرف کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت نے گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث 7کسٹمز افسران کو برطرف کر دیا ہے،برطرف کئے جانے والوں میں 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم افسران کی طورخم اور چمن کسٹم اسٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھی، افسران نے بغیر تصدیق رعایتی سرٹیفیکیٹ جاری کیے اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بجائے مینوئل اندراج کیا،حکومت نے مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔