کراچی سے آئے تاجر کو اغواءکرنے کی کوشش موٹر وے پولیس نے ناکام بنا دی،

326

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) موٹروے پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا لیا اور2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔ترجمان موٹروے پولیس (موٹروے زون )انسپکٹر ثاقب وحید رمضان نامی شخص جو کہ کراچی کا رہائشی ہے اس کا ملزمان اختر اور عامر سے لین دین کا معاملہ تھا۔ملزمان نے رمضان کو اسلام آباد بلایا جس پر رمضان آج صبح کی فلائٹ پر کراچی سے اسلام آباد پہنچا اور ملزمان کے ساتھ بذریعہ موٹر وے روانہ ہو گیا،کچھ دیر بعد رمضان کو ملزمان کی نیت پر شک گزرا اور اس نے پوچھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں لیکن وہ ملزمان کے جواب سے مطمئن نہیں ہوا جس پر رمضان نے گاڑی روکنے کا کہا لیکن ملزمان نے بجائے گاڑی روکنے کے رمضان کا موبائل فون چھین لیا اور اسے زدوکوب کرتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش کی۔جب ملزمان موٹروے پر با ہتر انٹرچینج کے قریب ، اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے تھے اسی دوران موٹروے پولیس کے افسرا ن سب انسپکٹر اعجاز خان اور سب انسپکٹر منتظر عباس اسنیپ چیکنگ پر تھے انہوں نے گاڑی میں کچھ غیر معمولی حرکات دیکھتے ہوئے گاڑی کا پیچھا کیا ،پولیس کو آتے دیکھ کر ملزمان نے گاڑی کی رفتار بڑھا لی اور انتہائی غیر محتاط طریقے سے گاڑی بھگاتے رہے۔

لیکن موٹروے پولیس افسران نے گاڑی کا پیچھا جاری رکھا اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کا بیٹ انتظامیہ کو آگاہ کرتے رہے۔اس صورتحال کو پیش نظر DSP علاوالدین بیٹ 4 کی سرپرستی میں مذکورہ گاڑی پرقابوپانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا، جس میں موٹر وے پولیس کے 4 پٹرولنگ موبائلز نے حصہ لیا۔اور انتہائی مہارت کے ساتھ مطلوبہ گاڑی کو روکا۔ ملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔جس کو موٹروے پولیس افسران نے ناکام بناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مغوی رمضان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔اس طرح بغیر کسی جانی اور مالی نقصان کے کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں آپریشن پایا تکمیل تک پہنچا۔بعد ازاں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کو ضلع پولیس تھانہ صدر واہ کے حوالے کیا گیا ۔