آئی جی کی تعیناتی پر فیصلہ تبدیل کرنا سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، سعید غنی

421

کراچی: سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی پر وزیراعلی سندھ اور وزیر اعظم میں اتفاق ہوگیا تھا مگر کابینہ کے اجلاس کے بعد فیصلہ تبدیل ہو گیا،یہ سندھ حکومت کے ساتھ زیاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق  سندھ حکومت سے مشاورت کیے بغیر  آئی جی تعینات نہیں کرسکتا یہ سندھ حکومت کے ساتھ زیادتی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی  حکومت کو آئی جی کے لیے  پانچ نام  بھیجے تھے جبکہ  ایک نام پر وزیراعلی سندھ اور وزیر اعظم میں اتفاق ہوگیا تھا مگر کابینہ کے اجلاس کے بعد فیصلہ تبدیل ہو گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر وفاق اپنی مرضی کا آئی جی لگوائے گا تو ہم امن وامان کی ذمہ داری سے الگ ہو جائیں گے۔