مائنسٹرونی سوپ اجزاء:

306

مرغی کی یخنی چار پیالی
اسپیگھیٹی (ابلی ہوئی) آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
پسپا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز (چوکور کٹی ہوئی) ایک عدد درمیانی
آلو (چوکور کٹے ہوئے) ایک عدد درمیانی
گاجر (چوکور کٹے ہوئے) ایک عدد درمیانہ
شملہ مرچ (چوکور کٹی ہوئی) ایک عدد درمیانی
بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) ایک پیالی
اولیو آئل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:
٭یخنی بنانے کے لیے ایک دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ اتنی دیر ابالیں کہ پانی تقریباً چار پیالی رہ جائے۔
٭ یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں ابال آنے کے بعد ایک چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور دو چار ثابت کالی مرچیں شامل کردیں۔
٭ پین میں آئل کو ہلکی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کر کے لہسن کو ایک منٹ فرائی کریں، پھر ایک ایک کرکے پیاز، آلو اور گاجر شامل کر دیں۔
٭ ایک سے دو منٹ فرائی کرکے اس اسپیگھیٹی ڈال دیں اور ایک منٹ کے بعد یخنی ڈال دیں۔
٭ ٹماٹو پیسٹ، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں، پھر نمک، چینی اور سفید مرچ شامل کرلیں۔

سجانے کے لیے
پارسلے چوپ کیا ہوا حسب پسند

پریزینٹیشن:
پارسلے چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔