نقیب اللہ قتل کیس:ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

308

سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں 5 ملزم پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد کردی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

ملزمان میں اللہ یار، نازک، شکیل فیروز اور دیگر نے ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

 عدالت نے تمام ملزموں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ سنانے کا حکم دیدیا۔

 واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا،جن میں ایک نوجوان کی شناخت نقیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی تھی۔