الیکشن کمیشن نے سردار یار محمد رند کی اسمبلی رکنیت بحال کردی

310

کوئٹہ( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی تاہم اب تک 20اراکین اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع نہ کرائے ہیں جن کی رکنیت معطل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 21 اراکین کی گوشوارے جمع نہ کرانے پر
رکنیت معطل کی گئی تھی جن میں بلوچستان اسمبلی سے معطل ہونے والے اراکین میں صرف معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے گوشوارے جمع کروائے جس کی وجہ سے ان کی رکنیت بحال کردی گئی باقی ارکان اسمبلی نے تاحال گوشوار جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے ان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔