مصالحے دار دیگی حلیم

373

ضروری اشیاء: چکن (بون لیس) ایک کلو، گیہوں ایک کلو، دال چنا 100 گرام، دال ماش 100 گرام، گھی 500 گرام، ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، چاول 100 گرام، سرخ مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ، پیاز (باریک کاٹ لیں) 3-4 عدد، گرم مصالحہ پائوڈر 50 گرام، ہلدی پائوڈر آدھا کھانے کا چمچ، دھنیا پائوڈر 3 کھانے کے چمچ، ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ، ٹماٹر (کیوب کاٹ لیں) دو عدد بڑے، ہرا دھنیا (باریک کاٹ لیں) ایک گٹھی، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب: گیہوں، چال اور دالیں رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ دیگچی میں گیہوںڈالیں اور نمک ڈال کر تقریبا 3 لیٹر پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ گیہوں گل جائے اور اس کا پانی خشک ہو جائے اسے اتار کر گھونٹ لیں۔ گھونٹی ہوئی دالیں، چاول اور گیہوں ایک پتیلی میں ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ملا کر علیحدہ رکھ لیں۔
ایک دوسری پتیلی میں گھی گرم کریں اور اس میں پیاز ہلکی برائون کر لیں۔ تلی ہوئی پیاز میں سے تھوڑی سی پیاز علیحدہ نکال لیں اور باقی پیاز میں گوشت ڈال کر بھون لیں پھر ادرک اور لہسن پیسٹ ڈال کر مزید بھونیں۔ گوشت کا مصالحہ اچھی طرح بھن جائے اور گھی چھوڑنے لگے تو حسب ضرورت پانی ڈال کر گوشت گلنے تک ڈھک کر پکائیں۔ گوشت کے گلنے کے بعد اتار لیں۔ ابلے اور گھونٹے ہوئے گیہوں اور دالیں اس میں ڈال کر یک جان کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں، اگر حلیم گاڑھا معلوم ہو تو اس میں گرم پانی مناسب مقدار میں ڈال کر اسے مزید تھوڑی دیر پکائیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر ادرک، پودینہ اور ہری مرچوں کا باریک کٹا ہوا آمیزہ چھڑک دیں۔ سرخ کی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں اور حسب پسند گرم مصالحہ چھڑک کر اور اس پر لیموں نچوڑ کر کھائیں اور مزیدار حلیم کے منفرد ذائقہ سے لطف اندوز ہوئیں۔