بھارت کا مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 مدار میں پہنچ گیا

371
بنگلور: بھارتی راکٹ جی سیٹ 30 سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ ہورہا ہے

بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے انتہائی طاقتور مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کو مدار میں پہنچادیا، جس سے بھارت کا مواصلاتی نظام مضبوط اور انٹرنیٹ کی رفتار بڑھے گی۔ سیٹلائٹ جمعہ کی صبح فرینچ گیانا میں واقع خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا جو 38 منٹ بعد اپنے مدار میں پہنچ گیا۔ 3ہزار 357 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ 15برس تک فعال رہے گا۔ بھارت میں اس وقت 5جی ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام ہو رہا اور اس سلسلے میں طاقتور سیٹلائٹ کی ضرورت تھی۔ بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو کے صدر کے سیون کا کہنا تھا کہ ادارہ 2020 ء میں 10 سیٹلائٹ لانچ کرنے پر کام کر رہا ہے۔