ہر 5 میں سے ایک شخص کی موت سیپسس سے ہورہی ہے‘ تحقیق

315

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی جریدے دی لینسٹ میڈیکل جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں ہر 5 میں سے ایک فرد کی موت میں سیپسس نامی بیماری کا دخل ہوتا ہے۔ 2017ء میں مرنے والے ایک کروڑ 10 لاکھ افراد ایسے تھے، جن کی موت کی وجوہات میں سیپسس نامی بیماری شامل تھی۔ یہ تعداد 2016 ء میں اس بیماری سے مرنے والوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے۔ سیپسس ایسی کیفیت ہے، جس میں خون میں انفیکشن سے لڑنے والے مادوں میں کمی ہو جاتی ہے۔