سرکاری ملازمین کا نام بہت جلد پبلک کردیا جائے گا، چیئرپرسن بی آئی ایس پی

380

اسلام آباد: ثانیہ نشتر  کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کررنے میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین بھی شامل ہے جبکہ انکے نام بہت جلد پبلک کردیے جائیں گے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے میڈیا سے پریس کنفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 40 ہزارسرکاری ملازمین بی آئی ایس پی سے وظیفہ وصول کررہے تھے جس میں  بی آئی ایس پی کے ملازمین سمیت ریلویز اور پاکستان پوسٹ کے ملازمین بھی شامل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے  وظیفہ وصول کرنے والے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین کو اسی روز شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا تھا جس دن ہمیں اسکا علم ہوا۔

چیئرپرسن کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان   نے صوبائی چیف سیکریٹریز کوسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان سرکاری ملازمین کی لسٹ مرتب کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق ان سرکاری ملازمین کا نام جلد پبلک کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وظیفہ وسول کرنے والوں کو  نکالنے سے پہلے انکی مکمل طور پر تفتیش کی گئی تھی جبکہ ان افراد کو چیک کرنے کے بعد پروگرام سے نکالا گیا۔

تاہم‏ نئے افراد کے ڈیٹا کو بھی مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد شامل کیا جائے گا۔