بھارت کے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

252

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا‘ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست نکلا‘ اپنے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو قربانی کا بکرا بنا کر اسلحہ برآمد کرلیا‘ اسی پولیس افسر کو بہادری پر15 اگست 2019ء کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔ اتوارکو بھارتی پولیس افسر کو کلگام سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندر سنگھ کو گزشتہ روز2 مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ پایا گیا‘ تفتیش کار پولیس افسر کے دہشت گرد کے ساتھ نئی دہلی جانے پر حیران ہیں۔ ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ائرپورٹ پر تعینات تھا،رویندر سنگھ دہشت گردوں کو کمک فراہم کرتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا‘ رویندر سنگھ کے گھر سے اے کے47، 3 پستول برآمد کرلی گئی۔