وزیر ریونیو حماد اظہر نے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی

142

لاہور (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی۔الحمرا ہال لاہور میں تھنک فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ بجلی و گیس کے نرخوں کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مہنگی بجلی خرید کر سستی بیچ رہے ہیں جس سے بوجھ بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی و گیس صارفین پر قیمتوں کا بوجھ کم ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں۔ جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں بہتری لانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاق کے پاس ایک پیسہ روکنے کا اختیار نہیں ہے۔