سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا

113

لاہور(آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں ائرلائن مسافرقیمتی سامان ، نقدی ، زیورات ،موبائل چیک ان بیگ میں مت رکھیں،سفر کے لیے مسافر قومی شناختی کار ڈ ہمراہ رکھیں ، سامان گمشدگی کی اطلاع صرف عملے کو دیں۔سی اے اے حکام کا مزید کہناتھا کہ کانٹرزپرسامان کی چیکنگ کے بعدمسافرسامان خود ساتھ لیکر جائیں، معلومات بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت ایئرلائنز سے حاصل کریں،سفرکے بعدسامان کی گمشدگی کی اطلاع ایئرلائنزانتظامیہ کودیں،اندرون ملک سفرکرنیوالے مسافراپناقومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔