لاہور: نشہ میںدھت کا نسٹیبل کا ڈی آئی جی پولیس شہزاد اسلم صدیقی پر چا قو سے حملہ

141

لاہور (صباح نیوز)پولیس لائنز لاہور میں گزشتہ شب کانسٹیبل محمد رفیق نے نشہ کی حالت میں ڈی آئی جی پولیس شہزاد اسلم صدیقی پر حملہ کرکے زخمی کر دیا۔اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ڈی آئی جی پولیس کی حالت خطرے سے باہرہے اور انہیںاسپتال سے فارغ کر دیا گیاہے۔ ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جب وہ بیوی بچو ں کے ساتھ رات کو واک کے لیے گھر سے نکلے تو ایک کانسٹیبل اچانک سامنے آیا اور ان پر آکر چا قو سے حملہ کر دیا۔ کانسٹیبل نے 4 سے5 چاقو کے وار ان پر کیے تاہم بعد میں میں نے اسے زور سے دبوچ لیا اور شور کرنے پر دیگر پولیس اہلکار بھی آگئے ۔