وزیراعظم کے بیان پر سراج الحق کا ردعمل سامنے آگیا

662

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پیغام دے رہے ہیں کہ کبھی بھی پاکستان میں سکون نہیں ملے گا، وزیراعظم کی جانب سے ایسا بیان مایوسی کی علامت ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ روز ایک این آر او اسلام آباد میں نظر آتا ہے، حکمراں قوم کو مایوسی سے دو چار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ولڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے، غریب عوام کے لیے اسپتالوں میں ادویات موجود نہیں ہیں، لوگ غربت سے مر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو سکون کی زندگی ہے وہ صرف قبر میں ہی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی۔