ڈرون حملہ ،طالبان کمانڈر سمیت 70 افراد  ہلاک

496

کابل: افغان صوبے ہرات میں غیرملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کے اہم کمانڈر اور 35 سے زائد ساتھیوں سمیت 70 افراد  ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بدھ کی شام 4 بجے غیر ملکی فورسز کے چار ڈرون طیاروں نے مختلف گھروں کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 70 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دوسری جانب مقامی حکومتی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ہرات کے مقامی اسپتال حکام کا کہنا ہےکہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

یاد رہے ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں  میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں نیٹو افواج اور طالبان اور داعش کے مسلح افراد ایک دوسرے  کو حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور بسا اوقات عام بے گناہ شہری بھی ان حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔