اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے مہنگا

304

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید 155روپے اور قیمت فروخت155.10روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 155روپے سے بڑھ کر 155.40روپے اور قیمت فروخت155.30روپے سے بڑھ کر155.80روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20 پیسےکمی کے بعد 172.70روپے سے172.50روپے اور قیمت فروخت174.20سے گھٹ کر174روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 30پیسے اضافے کے بعد 204.50روپے سے بڑھ کر204.80روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.15روپے سے بڑھ کر41.25روپے اور قیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.55 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.15روپے سے بڑھ کر42.25روپے اور قیمت فروخت 42.45روپے سے بڑھ کر42.55روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22روپے اور قیمت فروخت 23روپے مستحکم رہی