ضلعی انتظامیہ کامحکمہ صحت میں کام چور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز

172

خانیوال (آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت میں کام چور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے بی ایچ یو کے 30 دس آر کے 3 ملازمین کو معطل کردیا۔ گزشتہ ہفتہ ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے بی ایچ یو کے دورہ کے دوران رقعیہ بخاری ایل ایچ وی، نائب قاصد ارشد علی اور وارڈ کلینر عامر گل ڈیوٹی سے غائب تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کے احکامات دئیے تھے ان احکامات کی روشنی میں سی ای او ہیلتھ نے معطلی کے آرڈرز جاری کیے۔