سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولہ کا ریکارڈ اضافہ

376

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کو ہلاکت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1578 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر 93400 روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے کے بعد 80075 روپے ہوگئی ہے۔