بی سی بی کے خلاف قانونی جنگ چھیڑنا درست فیصلہ نہیں، ذکاء اشرف

366

لاہور: سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ذکاء اشرف سربراہ نے بنگلا دیش کے خلاف قانونی جنگ چھیڑنے کی مخالفت کردی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان پر آنے یا آنے کے فیصلے پر ٹال مٹول سے کام لینے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین کا کہناتھا کہ ‘ایسا کوئی فیصلہ دانشمندی نہیں ہوگی۔ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے بھارت کیخلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانے کا فیصلہ کیا تب بھی میں نے مخالفت کی تھی’۔

ذکا ءازشرف کامزید کہنا تھا کہ معاہدے میں لکھا تھا کہ اگر حکومت اجازت دے گی تو پاکستان کے ساتھ میچز کھیلیں گے۔اس کے باجود کیس دائر کرکے کروڑوں روپے کا نقصان اٹھایا گیا، بنگلادیش کے معاملے میں ایسا کوئی قدم اٹھانا مناسب نہیں،ہم ہر ملک کے ساتھ لڑائی نہیں کرسکتے، بی سی بی سے بات چیت سے راستہ نکالنا ہوگا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹی 20 یا ون ڈے میچز کھیلنا چاہتے ہیں تو انھیں آنے دیں اور آئندہ دورے میں ٹیسٹ کھیلنے کا وعدہ لے لیں۔

ایک سوال پرذکاءاشرف نے کہا کہ پی سی بی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ متعارف کرانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، احسان مانی تجربہ کار بزرگ ہیں وہ معاملات خود سنبھالیں، پی سی بی میں ایک بڑا اور دوسرا چھوٹا چیئرمین ہونا درست فیصلہ نہیں۔