امریکی وزیرخارجہ کاجنرل باجوہ کو فون‘ سلیمانی کی ہلاکت سے آگاہ کیا

129

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے ایرنی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے آگاہ کیا۔امریکی وزیرنے افغان صدر اشرف غنی ، فرانس، جرمنی ،برطانیہ اورچین کے حکام سے بھی رابطے کرکے انہیں امریکی مفادات ، تنصیبات اور امریکی لوگوں کے تحفظ کی خاطر ایرانی جنرل کو ہلاک کرنے کے صدر ٹرمپ کے دفاعی اقدام کے بارے میں اعتماد میں لیا ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکمرانوں کے اقدامات خطے کو عدم استحکام کا شکار،امریکی مفادات،امریکی شخصیات ،تنصیبات کے تحفظ کے ہمارے عزم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،امریکا عدم کشیدگی کے عزم پر قائم ہے ، ہمارے شراکت دار سب سمجھتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں شش و پنج نہیں رہیں گے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کی کارروائیاں پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کاذریعہ ہیں ، امریکہ اپنے لوگوں اور خطے میں اپنے مفادات کا بہر صورت تحفظ کرے گا ۔