کراچی میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

402
Winter in Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کے راج نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد اور حدنگاہ 5 کلو میٹر ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔