بھارت میں عیسائیوں کی عبادت گاہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

242

بھارت میں مسلمانوں کے بعد دیگر اقلیتیں بھی غیر محفوظ ہوگئیں ، انتہا پسند ہندووں نے  عیسائیوں کے عبادت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا ،

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے آٹھ رکنی دہشت گرد گروہ نے کلکتہ کے نواحی علاقے بھگوان پور میں واقع  عیسائیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا ہے، انتہا پسند ہندووں نے  گرجا گھر  پر ہینڈ  گرنیڈ بھی پھینکے جس کے باعث گرجا گھر  مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی دیگر ریاستوں، مدھیہ پردیش ، اڑیسہاور  دہلی میں بھی عیسائیوں کی عبادت گاہوں حملے کیے گئے تھے ۔تاہم کلکتہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔حملہ اس وقت کیا گیا جب گرجا گھر میں لوگ اپنی عبادت میں مصروف تھے، حملے کے نتیجے میں گرجا گھر کی کرسیاں ، ٹیبل اور کھڑکیوں کو نقصان پہنا ہے ۔

چرچ انتظامیہ نے اس حملے کو پی جے پی اور آر ایس ایس منسلک ہندوانتہاپسندوں کی کارستانی قرار دیا ہے جب کہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔