آسڑیلیا میں لگی آگ12زندگیاں نگل گئیں

157

کینبرا: آسٹریلیا کے جنگلات میں  لگی آگ  کے نتیجے میں 12افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ  محسور ہے۔

غیرملکی  خبررساں  ادارے کےمطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرق کے جنگلات میں  لگی آگ اب وکٹوریہ کے ساحلی شہر ملاکوٹا کے مختلف حصوں میں  پھیل چکی ہے۔

 کئی ہفتوں سےجاری آگ سےاب تک 9افرادہلاک ہوچکے ہیں، نیو ساؤتھ ویلز میں مزید3 ہلاکتوں کا خدشہ بھی  ظاہرکیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کےجنگلات  میں پھیلنے والی آگ سے آسمان بھی سرخ ہوگیا ہے جبکہ جنگلات کی آگ پھیلنے سے کچھ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بندہو گئی ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں ہزاروں سیاح نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہے، وکٹوریا میں ساحل پر موجود سیاحوں نے جان بچانے کیلئے کشتیوں اورگھاٹوں میں پناہ لی ہوئی ہے جبکہ وکٹوریا کے ساحل سمندر  پر تقریبا 4 ہزار لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔حکومت ان افراد کو سمندر یا پھر فضائی راستے سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔