گھبرانا نہیں ہے کا لفظ اب مذاق بن چکا ہے،سراج الحق

535

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کا کہنا ہے کہ  حکومت کہتی ہے کہ گھبرانا نہیں، گھبرانا نہیں ہے کا لفظ اب مذاق بن چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز میں بھی پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کراچی میں بجلی نہیں،لوگ مر رہے ہیں اور حکومت کہتی ہے گھبرانا نہیں، گھبرانا نہیں ہے کا لفظ اب مذاق بن چکا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ  نیب آرڈیننس میں ترمیم کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے کہا این آر او نہیں دیں گے مگر مسلسل این آر او دیےجارہے ہیں، ایک خاتون موبائل میں ویڈیوز کا دعویٰ کرتی ہے تو حکومت خاموش ہو جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہےاور حکمران امریکا کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چیلنج درپیش ہے اور ہمارے وسائل اور زمین پر مغرب کا قبضہ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آپ پرانا پاکستان ہی واپس کردیں نیا پاکستان سب نے چکھ لیا ہے۔