خطے کے تمام ممالک اپنی اصلاحاتی پولیسی کی وجہ سے بہت آگے نکل گئے ہے، وزیراعظم

442

پیشاور: وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ خطےکےتمام ترممالک اپنی اصلاحاتی پروگرام کی وجہ سے بہت آگے نکل گئے جبکہ ہماری  ہر اصلاحاتی پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی دن سے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے کیونکہ جب تک ملک کے انتظامی انفرااسٹرکچر میں تبدیلی نہیں آئے گی  جب تک پاکستان آگے نہیں جاسکتا۔ہم تبدیلی لائیں جس سے ہر جگہ مزاحمت ہو رہی ہے،ایک حکومت مدت پوری کرنے آتی ہےمگرہم اصلاحات کیلئے آئے ہیں۔

انہوں کہا کہ خطےکےتمام ترممالک اپنی اصلاحاتی پروگرام   کی وجہ سے بہت آگے نکل گئے ہے۔ مہاتر محمد کی اصلاحات کی بدولت ملائیشیا کہاں سےکہاں پہنچ گیا جبکہ ترکی میں شرح سود 30 فیصد تھی انہوں نے  اصلاحات کرکے اپنی معیشت ٹھیک کرلی۔ہمارے  ہر اصلاحاتی پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کی جا تی ہیں لیکن حکومت اپنے میشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انکا  بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ آر ایس ایس بھارت میں ہٹلر کی پالیسی پر چل رہا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے پہلی بار بھارت کو تنقید کا نشانہ بنیا ہے جبکہ بھارت کے  پڑھےلکھےہندو،دیگرمذاہب کےلوگ شہریت قانون کیخلاف کھڑےہوگئے۔بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکیلئےکوئی بھی  مس ایڈونچرکرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا    پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ اورسیز پاکستانی ہے۔اورسیز پاکستانیوں کو کہتے ہے کے وہ پاکستان کے لیے اپنے کمفرٹ زون سےنکلیں اور پاکستان آئیں ۔

وزیراعظم نے پاکستان میں اسپتالوں کی صورت حال  کےحوالے سے کہا کہ ہم چہاتے ہے کے پاکستان کے سرکاری اسپتال میں ایک عام افراد کو اچھا علاج ملے جبکہ ملک کے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحت باہر کے طرز پر کر رہے ہیں۔ صرف ہیلتھ سسٹم میں نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی بہتری کے لیے  کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2019 پاکستانی عوام کے لیے بہت مشکل کا سال تھا کیونکہ معیشت کو مستحکم کرنا تھی۔لیکن اب پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے روپیا مستحکم ہو رہا ہے۔ جب تک حکومت میں نہیں تھامعلوم نہیں تھااللہ نےپاکستان کوکیاکچھ دیاہواہے۔چین سی پیک کے ذریعے صنعت،زراعت اور تکنیکی تعلیم میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہا ہے۔