این ایف جج کی تعیناتی روکنے کے لیے مافیا پیسہ لگا رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

282

اسلاآباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ  کےوکلا  کا  ٹارگٹ تھا کہ کورٹ میں ٹرائل نہ ہو۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ وفاقی کابینہ نےمریم نواز کا نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جبکہ  کابینہ  نےای سی ایل میں سے 8 ناموں کو نکالنے اور 8 ناموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راناثنااللہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انکے وکلا کا ٹارگٹ تھا کہ کورٹ میں ٹرائل نہ ہو جبکہ مافیا پیسہ استعمال کر رہی ہے کے  این ایف  عدالت میں  جج تعینات نہ ہو  سکےجس کی وجہ سےرانہ ثنااللہ کے خلاف ٹرائل میں تاخیر ہو رہی  ہےاور این ایف کی ٹیم  انکے خلاف ثبوت پیش نہیں کر  پارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائیرنگ کے نتیجے میں 13 ہزار 982 خاندا  ن متاثر  ہوئے ہیں  جن کے لیے 67 کروڑ روپے کی امداد  مختص کردی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی سی بی)  کے نظام میں مزید بہتری کے لیے 11 رکن پر مشتمل اراکین کی منظوری دے دی ہیں جبکہ  عرفان بخاری کوچیئرمین ایگزم بینک پاکستان تعینات کرنےکی منظوری بھی دی ہے۔