نئی دہلی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

191

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔

بھارت میں متنازع شہریت بل کے بعد سے مظایہرے پھوٹ پڑےہیں جبکہ دالحکومت دہلی سمیت اترپردیش اورکرناٹک کی ریاستوں میں نیم کرفیو نفاذ ہے اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

مودی  سرکار کی تمام تر کارروائیوں گرفتاریوں کے باوجود نئی دلی کے لال قلعے کےقریب مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور متنازع قانون کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

دوسری جانب بھارتی موبائل کمپنیز ائیر ٹیل اور وڈا فون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہلی سرکار نےعارضی طور  پر انٹر نیٹ اور موبائل سروس پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارت بھر میں  60 سے زائد این جی اوزاورسٹیزن گروپوں کےاتحاد کابھی متنازع قانون کیخلاف احتجاج جاری ہے  جبکہ این جی اوز کے اتحاد کو نیشنل کانگریس کی بھی حمایت حاصل ہے۔

بھارتی ریاست یوپی، بہار اورکرناٹک میں مختلف تنظیموں کی کال پرہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔