بھارت میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری

320

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔

متنازع بل کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے  نہتے طلبہ و طالبات پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا .

 بھارتی پولیس طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران نیونیورسٹی کیمپس اور ہاسٹلز میں بھی داخل ہوگئی جہاں موجود طلبہ وطالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس دوران یونیورسٹی کی مسجد کا تقدس بھی پامال کیا گیا ۔