ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اے بی ڈویلیئرز سے بات چیت جاری ہے،جنوبی افریقی کپتان

322

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلسی نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم انتظامیہ سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں واپسی سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کریک انفو کے مطابق پروٹیز کے نومنتخب کوچ مارک بوچر نے دو دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ سابق کپتان سے ٹیم میں واپسی کے لئے بات کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کے ساتھ ساتھ میں بھی چاہتا ہوں کہ اے بی ٹیم میں واپس آئیں، اور ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے ان سے رابطے میں ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال جارح مزاج  بلے باز اے بی ڈی ویلئیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ورلڈکپ کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ  اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کیلئے  رضامندی ظاہر کی تھی لیکن کرکٹ بورڈ نے انہیں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔