پی آ ئی سی حملہ :وزیر اعظم کے بھانجے کا نام ایف آئی آ ر میں شامل ، پولیس گرفتار کر نے میں ناکام

98

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو بھی سانحہ پی آئی سی کے تین روز بعد دررج کی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا ہے۔ ملزم حسان نیازی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ پی آئی سی کے وقت پولیس گاڑی کو جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے میں برابر کے شریک پائے گئے ہیں۔ جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلیے ان کے رہائش گاہ پر پانچ چھاپے مار چکی ہے لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ جبکہ مختلف سیاسی حلقوں نے قیاس ارائی کی ہے کہ ملزم حسان نیازی اپنے گھر کی بجائے اپنے ماموں کے گھر میں پناہ لیے ہوئے ہیں جہاں پولیس کیلیے چھاپا مارنا ممکن نہیں ہے۔علاوہ ازیںلاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے رائے ونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔