افغانستان میں امن قائم کرنا  ہمارا  پہلے دن سے منشور تھا،شاہ محمود قریشی

433

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان  کے الیکشن میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی ہے بلکہ سہولت کار کے طور پر مدد کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان  افغانستان میں امن کی فضا  قائم کرنے کے لیے بھرپور  کوشش کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی تو پہلے دن سے ہی خواہش ہے کے افغانستان میں امن قائم ہو۔

پاکستان نے افغانستان  کے الیکشن میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی ہے بلکہ سہولت کار کے طور پر مدد فراہم کی ہے جبکہ بہت جلد افغانستان میں حالیہ صدارتی انتخابات کےنتائج کا اعلان بھی ہو جائےگا۔طالبان  اورامریکہ کے درمیان امن معاہدے سے خطے کو بہت فاہدہ پہنچے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  بھارت  میں غیر ملکی شہریت کے بل کی وجہ سے سےبنگلادیشی حکام نےاپنادورہ بھارت منسوخ کردیا جبکہ کشمیر کے  حوالے سے بھارتی عزائم سے دنیا کوآگاہ کرناہمارافرض ہے،پاکستان نے اپنا فرض پورا کیا  ہے اور بھارت کا منفی چہرہ دنیا کہ سامنے لئے ہے جس پر پاکستان  کو دنیا بھر میں  سہراہا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے بھانجے کے حوالے سے کہا کہ حسان خان نیازی کی گرفتاری پرعمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کسی نے اسکی گرفتاری  میں  رکاوٹ ڈالی ہے۔حسان نیازی سےمتعلق جو بھی انتظامیہ سمجھے فیصلہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے   مولانافضل الرحمان کے حوالے سے کہا کہ مولانا  کا اندازہ  تھا کہ ایک ماہ میں حکومت چلی جائے گی لیکن انکا اندازہ غلط ثابت ہوا۔