بنگلادیش: پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے 13افراد جاں بحق

263
بنگلادیش: سیکورٹی حکام متاثرہ فیکٹری کا معاینہ کررہے ہیں‘ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیشی دارالحکومت کے قریب میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈھاکا حکام کے مطابق کیرانی گنج کے علاقے میں واقع ملک کی واحد پلاسٹک فیکٹری میں علیٰ الصبح آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں ایک شخص جائے وقوع پر اور 10 افراد اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہو گئے ہیں۔ آگ میں جھلسنے والے 23 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پلاسٹک فیکٹری میں آگ گیس دھماکے کی وجہ سے لگی ہے۔