بنگلہ دیش:ملک کی واحد پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

208

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ڈھاکہ میں واقع کیرانی گنج کے علاقے میں ملک کی واحد پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جائے وقوعہ پرہی ہلاک ہو گیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھیں جن میں سے 10 افرادوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقع میں زخمی دیگر 23 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔آگ لگنے کی وجہ گیس دھما بتائی جا رہی ہے ۔