کینیڈا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ‘ تمام سوار ہلاک

69

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے جزیرے گبریولا میں مسافر بردار نجی طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے سیاحتی جزیرے پر طیارہ ہونے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث اس میں سوار مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں سے تیز آواز آرہی تھی۔