تبلیغی جماعت کے 4 افراد جاں بحق

180

 کوئٹہ کے نواحی علاقے سپین کاریز کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری چار تبلیغی جاں بحق چار زخمی جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وزیر ستان سے بتا یا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہرگ سے ہنہ اوڑک آنے والی تبلیغی جماعت کی ٹریکٹر ٹرالی زرغون پہاڑ کے قریب کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار تبلیغی ،گل نصیب،تاج علی،سیدال خان اور منائل خان جاںبحق ہوگئے جبکہ چار تبلیغی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جاں بحق والے افراد کا تعلق وزیرستان سے بتا یا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔