اسوہ رسولؓسے ہی کشمیر اور بیت المقدس واپس ملے گا، خادم رضوی

153

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ سول اللہؐ کے اسوہ حسنہ کی وجہ سے ہی کشمیر اور بیت المقدس واپس ملے گا،مودی جیسے درندے سے امن کی بات کرنا بیوقوفی ہے،اس پر حملہ کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، جتنا جلدی بھارت پر حملہ کرینگے وہ پاکستان کے لیے بہتر ہوگا،مزید دیر کی تو کشمیریوں کو مزید قربانیاں دینی پڑے گی،مسلم امہ خوش رہنا چاہتی ہے تو اسوۃ حسنہ کا دامن نہ چھوڑے۔صہیونی اور یہودی لابی طاقتیں امت میں تفرقہ بازی ڈالنے پر کام کررہے ہیں۔وہ گزشتہ روز علامہ اقبال ٹائون میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا اسلامی ملک نہیں جہاں امن ہو یہ سب کچھ دین اسلام سے دوری ہونے کا نتیجہ ہے۔جب باطل فلسفوں پر اسلام کی عمارت تعمیر ہو گئی تو اس کا نتیجہ یہی نکلے گا۔جب عمارت کی پہلی اینٹ ہی ٹیری رکھ دے جائے تو عمارت کا پختہ اور دیر پا قائم رہنا ممکن نہیں ہے۔پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ مسلم امہ کا ہیرو بن کر سامنے آئے۔