امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی سے پرامن اورمستحکم افغانستان کی راہ ہموارہوگی، پاکستان

302

پاکستان نے امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا امید ہے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے پرامن اورمستحکم افغانستان کی راہ ہموارہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہا امید ہے اس اقدام سے پر امن اور مستحکم افغانستان کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مذاکرات سے ایک پرامن اور معتدل افغانستان قائم ہو سکے گا،پاکستان فریقین میں تعمیری ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرکے امن اور مفاہمت کا ایک جامع عمل آگے بڑھنے کا واحد عملی راستہ ہے، ڈیجٹل پاکستان کے ذریعے بہتر سال کے گلے سڑے نظام کو جدت سے ختم کیا جائے گا۔