دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست، قومی کھلاڑی وطن لوٹنے لگے

357

پشاور: دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے فوری بعد ان کی پہلی دستیاب فلائٹ کا انتظام کیا گیا جبکہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ آج الگ الگ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہونگے ۔

پاکستان کرٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس جمعہ کی شب لاہور کیلئے فلائٹ طے ہے۔ اسد شفیق، شان مسعود اور کاشف بھٹی دوپہر کو کراچی پہنچیں گے۔ کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز آج رات ایک بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچ رہےہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈکو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق جمعہ کی دوپہر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرسکتے ہیں جس میں وہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بیان کریں گے اور میڈیا کے سوالات کےجوابات بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کے بعد قومی ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا جس میں پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہوا ہے۔