امریکا اور چین کے فوجی سربراہان کا ٹیلی فون پر رابطہ‘ دفاعی تعلقات پر گفتگو

313

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے چینی ہم منصب لی زوجنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی ترجمان کرنل ڈی ڈی ہالف ہل کا کہنا تھا کہ دونوں کمانڈروں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں امریکا اور چین کے مابین تعمیری ودفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران چین کی جانب سے امریکی جنگی جہازوں کو ہانگ کانگ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔