قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیمی بل کی منظوری کا امکان

92

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل 4 دسمبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس بدھ کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اس  سیشن میں آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیمی بل کی منظوری کا امکان ہے۔ رواں ہفتے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بھی ہو گا۔ اصولی طور پر حکومت، اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ضروری ردوبدل پر اتفاق کیا ہے۔
صدر مملکت