پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

237

ڈھاکا: پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔ قومی ٹیم  کی جانب سے وکٹ کیپر روحیل نذیر نےشاندار سنچری  اسکور کی جبکہ عمران رفیق نے 62 اور سعود شکیل نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 224 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، بنگال ٹائیگرز  نے بھرپور مزاحمت کی تاہم وہ ہدف ھاصل کرنےمیں ناکام رہے ،بنگلہ دیش کی جانب سے افیف حسین سے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے  جبکہ بنگالی کپتان نے نجم الحسین شنٹو نے 42 رنز کی اننگز کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سےفاسٹ باؤلر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مین آف دی میچ کا ایواڈ پاکستان کے وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا ہے جبکہ سیزیز میں بہترین کارکردگی کا ایواڈ بنگلہ دیش کے سومیا سرکار کے نام رہا۔