یہودی آباد کاری کو جائز قرار دینے والے امریکی بیانات قابل مذمت ہیں، ترکی

191

ہم عالمی قوانین اور فلسطینی عوام کے حقوق کو پاؤں تلے روندھنے والے بیانات کو مسترد کرتے ہیں

امریکا کی جانب سے فلسطین کی مقبوضہ اراضی پر یہودی آباد کاریوں کو جائز قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترکی نے کہا ہے کہ ہم امریکی اعلانات کی مذمت کرتے ہیں ۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ اسرائیل  ایک قابض ملک ہے جس نے فلسطینیوں کی اراضی   پر قبضہ کر رکھا ہے . ہم عالمی قوانین اور فلسطینی عوام کے حقوق کو پاؤں تلے روندھنے والے امریکا  کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی قرار دادیں پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے ترک ترجمان نے کہا  کہ ہم فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کو ہر گز نہیں مانتے۔  ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔