پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک اور ائیر بس طیارہ شامل

643
فائل فوٹو

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک اورائیربس طیارہ A320شامل ہوگیا ہے۔

طیارہ جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پہنچا جو کہ الافکو لیزنگ کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا A320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر اور چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی نے طیارہ کی آمد پر اس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ائر مارشل ارشد ملک نے طیارہ کے حصول پر پی آئی اے کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور پروازوں میں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو نگی بلکہ اس سے پروازوں کے شیڈول اور بر وقت آمدورفت میں بھی مدد ملے گی۔

ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ دوسر ا A320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔مذکورہ طیارہ اندرون ملک ، خلیجی اور دیگر علاقائی روٹس پر چلاےا جائے گا۔ اس طیارہ کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں A320 کی کل تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ کل بیڑا 33 جہازوں پر مشتمل ہے۔