سابق وزیراعظم علاج کی غرض سے لندن روانہ

439

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لاہور ائیرپورٹ جانے کیلئےسخت سیکیورٹی میں جاتی امرا سے روانہ ہوئے  ، نواز شریف قطر ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گے۔

Image result for nawaz sharif air ambulance"

سابق وزیراعظم کو قافلے کی صورت لاہور ائیر پورٹ لایا گیا جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے، قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور بھائی شہباز شریف بھی ساتھ ہیں۔