وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے، پیر پگارا

350

کراچی : گرینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس کے سر براہ پیر پگارا  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال نہیں پوچھا، وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے۔

گرینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس کے سر براہ پیر پگارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ 2018  کے الیکشن میں حکومت سازی میں وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا مگر  پی ٹی آئی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال نہیں پوچھا، مہنگائی  آسمان کو چھو رہی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے۔

 انہوں نے کہا  کہ  اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق صوبے کو تنہا چھوڑدے ،سندھ کے لوگوں کو سندھ حکومت  پر اعتماد نہیں مگر وفاق نے  بھی سندھ کے لوگوں کو مایوس کیا ہے، کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی صوبائی حکومت کونہ دیے جائیں۔

پیر پگارا نے کہا کہ حکومت سازی کے موقع پر جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی  ہمارے پاس آئے تھے، ہم نے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت  کی اس لیے حمایت کی کہ ہمیں سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا۔،ہم سمجھیں  کہ  وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لیے ہماری مدد کرے گی مگرمایوسی ہوئی۔

جی ڈی اے کے  سربراہ  پیر پگارا نے سندھ حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گڈ گورننس کی حالت یہ ہے کہ ہر صحیح جگہ پرغلط افسر تعینا ت ہے ،گزشتہ سال سندھ حکومت نے گندم کی خریداری میں تاخیر کی جس کی وجہ سے گندم کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے، گندم کی قیمت بھی سندھ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔