نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ حکومت کرے،نیب

223

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب میں کہنا ہےکہ ای سی ایل سے نام نکالنا وفاقی حکومت کاصوابدیدی اختیار ہے

تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پرجواب دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ  وفاقی حکومت  کسی بھی شخص کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے نکالنے کی مجاز ہے،درخواست پر وفاقی حکومت کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے۔